0

میرپور: ڈی سی یاسر ریاض کی ہدایات، کمرشل تعمیرات پر سخت پابندی

ڈیلی پرل ویو.ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ادارہ ترقیات میرپور اور میونسپل کارپوریشن میرپور کے متعلقین کو ہدایات دیں کہ وہ شہر میں ایسے کمرشل بلڈنگ و پلازہ جات جن کے نقشے منظور ہیں اور ان کی تعمیرات کا کام شروع ہے کے علاوہ ہر قسم کی کمرشل بلڈنگ و پلازہ جات کے نقشے منظور نہ کریں اور نہ ہی کمرشل تعمیرات کی اجازت دی جائے۔اس طرح کسی بھی رہائشی ایریا میں رہائشی پلاٹ کو کمرشل پلاٹ میں تبدیل نہ کیا جائے۔ایسی رہائشی تعمیرات جو روڈ سائیڈ یا کمرشل ایریا میں شروع ہیں ان کی تعمیرات پر بھی نظر رکھی جائے اور انہیں رہائشی پاس شدہ نقشہ جات کے مطابق مکمل کروایا جائے۔ دوران رہائشی تعمیرات پیلئر وغیرہ رکھ کر بعد میں کمرشل بلڈنگ کے طور پر استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ادارہ ترقیات اور میونسپل کارپوریشن کا انسداد تجاوزات کا عملہ اپنے اپنے ایریا میں ہر قسم کی تعمیرات کی مانیٹر نگ کریں اور ناجائز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائیں۔دونون اداروں کے شعبہ انسداد تجاوزات کا عملہ اپنے اپنے ایریا میں سڑکات اور فٹ پاتھوں پر سے تھہڑے،ریڑیاں اور دیگر تجاوزات کا خاتمے کرکے رپورٹ پیش کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور شہر میں کمرشل عمارتوں اور پلازوں کی تعمیرات کی روک تھام اور تجاوزات کے خاتمہ کے سلسلہ میں مختلف محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس ایس پی خرم اقبال،اسسٹنٹ کمشنر میرپورراجہ زاہد حسین خان،افسر مال راجہ ایاز احمد خان،ڈی ایس پی ضیاء اللہ خان،اسٹیٹ آفیسر میونسپل کارپوریشن راجہ ہمائیوں رزاق،ادارہ ترقیات کے انفورسمنٹ آفیسر راجہ شہزاد احمد خان،انسپکٹرتجاوزات شہزاد پرویز،انسپکٹرتجاوزات بلدیہ عدنان رشید،انسپکٹرتجاوزات شوکت حیات،انسپکٹر شہزاد اقبال،ایم ڈی اے کے انسپکٹر یاسر محمود اور چوہدری اجمل نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارہ ترقیات اور میونسپل کارپوریشن میرپور کے زیر اہتمام نئی کمرشل عمارتوں اور پلازوں کی تعمیرات پر مکمل پابندی ہوگی اس سلسلہ میں کوئی کمرشل نقشہ پاس نہ کیا جائے اور نہ ہی کمرشل بلڈنگ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ادارہ ترقیات اور میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انسداد تجاوزات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ایریا میں تجاوزات و ناجائز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں۔رہائشی سیکٹروں میں جہاں کہیں بھی نقشے اور قواعد سے ہٹ کر تعمیرات عمل میں لائی جائیں انہیں فوری ہٹایا جائے تا کہ تجاوزات کے بڑھتے ہوئے رجحان کا مکمل قلع قمع ہوسکے۔انہوں نے مزید ہدایات دیں کہ ریڑھی بانوں کے لئے شہر میں ایک الگ جگہ مختص کی جائے جہاں شہر بھر میں لگائی جانے والی ریڑھیوں رکھی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں