ڈیلی پرل ویو،پاک فوج کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2میجرسمیت 5اہلکار شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر روٹین کی تربیتی پرواز پر تھا،آج صبح10بجے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایم آئی 17ہیلی کاپٹر ہڈور گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہوا،ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں پائلٹ ان کمانڈر میجر عاطف،کوپائلٹ میجر فیصل شہیدہو گئے۔دیگر شہدا میں فلائٹ انجینئرنائب صوبیدار مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیراورکریو چیف نائیک عامر شامل ہیں۔