0

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرحویلی سرفراز احمد شاد کی زیر صدارت اجلاس

ڈیلی پرل ویو،ہجشن عید میلاد النبی صلی اللہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرحویلی سرفراز احمد شاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضلعی آفیسران، علماء کرام، انجمن تاجران، مذہبی تنظیموں کے نمائندگان اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت باسعادت عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منانے کے لیے جامع حکمت عملی طے کی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر سرفراز احمد شاد نے اس دن کو منانے کے لیے شرکاء سے تجاویز لیں۔اسسٹنٹ کمشنر سرفراز احمد شاد نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم اس ہستی کا یوم ولادت منا رہے ہیں جو کہ وجہ تخلیق کائنات ہیں۔اور ان کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث فرما کر ہم پر احسان فرمایا اورہمیں اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت منا کر ہم اپنی نسلوں کو آپ کی سیرت طیبہ سے روشناس کرواتے ہیں اور ان کے بتائے ہوئے ضابطہ حیات کو اپنا کرہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سرفراز احمد شاد نے کہا کہ قومی دن منانے کے لیے حکومت کی جانب سے ایک sop ہوتی ہے لیکن یہ دن سب سے افضل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ربیع الاوّل میں ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔جشن عیدمیلاد النبی ﷺکے حوالے سے حکمت عملی طے کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جشن عید میلاد النبی کی تقریب شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔ اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انشاء اللہ05ستمبربروزجمعہ 11 ربیع الاوّل کودن 11:00بجے حافظ قائم دین پائلٹ ہای سکول حویلی (کہوٹہ)سے ریلی کا آغاز ہو گا جو بازار سے ہوتے ہوئےدربار حاجی محمد ابراہیم شاہ پر اختتام پذیر ہوگی جبکہ مرکزی تقریب بحوالہ چشن عیدمیلادالنبی ﷺ مرکزی جامع مسجد شہدا حویلی (کہوٹہ)میں منعقد ہوگی ،بعد ازنماز ظہر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جو دربار حاجی محمد ابراہیم شاہ پر اختتام پذیر ہوگی۔انھوں نے سول سوسائٹی،و سوشل آرگنائزیشن کو بھرپور تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں