0

12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ، سیرت کمیٹی کا اجلاس منعقد

ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) 12 ربیع الاول کے موقع پر ریلی اور جلوس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے مرکزی سیرت کمیٹی کا اہم اجلاس صدر کمیٹی عتیق احمد کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں سالار اعلیٰ صاحبزادہ میاں محمد عتیق جھاگوی، سینئر نائب صدر صاحبزادہ میاں محمد بشیر نقشبندی، نائب صدور خواجہ نذیر احمد، شیخ نذیر احمد، امجد سلیمان اعوان، خواجہ عقیل، حافظ عبدالوحید، سیکرٹری جنرل خرم شہزاد، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل قاضی سہیل، سیکرٹری مالیات فیصل جمیل کاشمیری، ایڈیشنل سیکرٹری مالیات خواجہ فاروق احمد، سیکرٹری اطلاعات خواجہ حسان احمد اور رابطہ سیکرٹری حسنین مصطفائی نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ 11 ربیع الاول دن 3 بجے جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین سے ریلی کا آغاز ہوگا، 12 ربیع الاول بوقت فجر پرچم کشائی ہوگی، صبح 9:30 بجے سائیں سخی سہیلی سرکار دربار پر افتتاحی جلسہ منعقد ہوگا جبکہ صبح 10:30 بجے مرکزی میلاد جلوس برآمد ہوگا۔

اس موقع پر ریلی اور جلوس کے روٹ، سیکیورٹی اقدامات، افتتاحی اور استقبالیہ پنڈال کے قیام اور یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں مرکزی جلسہ کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں قائم کی گئیں اور ذمہ داران کو ان کے فرائض سونپے گئے۔

مزید برآں، حلقہ ایک، حلقہ دو، حلقہ چار اور حلقہ پانچ سے مظفرآباد شہر میں آنے والے جلوسوں کی میزبانی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تاکہ 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس پرامن اور منظم انداز میں منعقد ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں