0

کوٹلی میں خواتین کے لیے سول ڈیفنس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ڈیلی پرل ویو.ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس آزاد کشمیر کیپٹن(ر)ابرار اعظم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کوٹلی سردار تعظیم اخترخان کی نگرانی میں لیڈی چیف انسٹرکٹر کوٹلی صوبیہ صدیق،انسٹرکٹر اکرام ربانی،کمانڈر اخلاق حسین شاہ معہ ٹیم نے بی۔ٹی ایم گلوبل ٹریننگ سنٹر (سلائی کڑھائی مرکز) نزد گرڈ اسٹیشن کوٹلی میں خواتین کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں شرکاء کو شہری دفاع کی ابتدائی تربیت فراہم کی گئی جس میں فرسٹ ایڈ، آگ بجھانے کے طریقے (فائر فائٹنگ)، ہنگامی حالات میں انخلا، حادثات کے دوران فوری امداد اور خود و دوسروں کو محفوظ بنانے کے بنیادی اصولوں پر عملی مشقیں شامل تھیں۔سول ڈیفنس ورکشاپ میں ڈاکٹر حمزہ عزیز،میڈم روزینہ علی،میڈم زاراسوشل ورکر،میڈم عارفہ سوشل ورکر،پروفیسر تبسم جبین نے خصوصی شرکت کی اور کہا کہ شہری دفاع کی یہ تربیت خواتین کو نہ صرف ہنگامی حالات میں اپنا کردار بہتر طور پر ادا کرنے کے قابل بنائے گی بلکہ یہ مہارتیں مستقبل میں معاشرے کے لیے بھی نہایت مفید اور معاون ثابت ہوں گی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے شہری دفاع کی تربیت کو مفید اور معلوماتی قرار دیا اور اس کا تسلسل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں