govt ajk 0

حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی منظوری

ڈیلی پرل ویو، مظفرآباد (پریس ریلیز)محکمہ زکوٰۃ و عشر آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ریاست کے نادار اور غریب افراد کو بیرون آزاد کشمیر (پاکستان) علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں علاج معالجہ کمیٹی کا رواں مالی سال کا پہلا اجلاس 10 ستمبر 2025 کو وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے احکامات کی روشنی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری زکوٰۃ و عشر نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین ارشاد احمد قریشی، سیکرٹری کمیٹی/چیف ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر، نمائندہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور نمائندہ بیت المال پاکستان نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں