0

ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ 13 اکتوبر سے نڑول اسٹیڈیم مظفرآباد میں شروع ہوگی

ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد (اسپورٹس رپورٹر) — پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن مظفرآباد کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ 2025 کا آغاز 13 اکتوبر 2025 سے نڑول کرکٹ اسٹیڈیم مظفرآباد میں ہو رہا ہے۔چیمپئن شپ میں مظفرآباد، نیلم سمیت مختلف علاقوں کے 56 کلب حصہ لے رہے ہیں۔ اس بڑے ایونٹ کا مقصد ضلعی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔منتظمین کے مطابق تمام میچز 40 اوورز پر مشتمل ہوں گے جبکہ کھلاڑی سفید کٹ پہنیں گے اور سرخ بال استعمال کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور نڑول اسٹیڈیم کو بہترین انداز میں تیار کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن مظفرآباد کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ایونٹ PCB کے ویژن 2025 کے تحت ضلعی سطح پر کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لیے یہ ایک دلچسپ اور سنسنی خیز ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔شرکت کرنے والے کلب: 56 (مظفرآباد، نیلم سمیت)فارمیٹ: 40 اوورز فی اننگز کٹ: سفید، بال: سرخ اہداف: ضلعی سطح پر کرکٹ کا فروغ اور نیا ٹیلنٹ سامنے لاناہے آذاد کشمیر میں کرکٹ شائقین کے لئے دلچسب ٹورنامنٹ کا انقعاد کیا جا رہا ئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں