ڈیلی پرل ویو.شاردا/مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) نیلم کاطالب علم سعد قریشی آف دوسٹ مظفرآباد لاری اڈہ سے غائب ہوگیا۔ مدرسہ اپر چھتر میں زیر تعلیم سعد قریشی گھر آنے کی غرض سے اڈے میں پہنچ کر لاپتہ ہوگیا۔والدین لخت جگر کی تلاش میں سرگرداں،سراغ نہ مل سکا۔ خواجہ خورشید آف دوسٹ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے طالب علم سعد کی تلاش میں معاونت کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم کے نواحی علاقہ دوسٹ کے رہائشی غلام مرتضیٰ قریشی کے حقیقی فرزند جومظفرآباد چھتر مدرسہ میں زیر تعلیم تھابدھ کے روز لاری اڈہ بیلہ نورشاہ کی طرف گھر آنے کی غرض سے پہنچ کر غائب ہوگیاہے۔طالب علم نے سفید رنگ کے کپڑے پہنے،نیلی ٹوپی،پاؤں میں چپل اور ہاتھ میں مالٹا رنگ کا بیگ تھا کسی کونظرآئے تو والدین کے ٹیلی فون نمبرات 0355-8183086+03556446664 پریاقریبی پولیس تھانہ میں اطلاع دی جائے تاکہ والدین ذہنی کرب سے نکل سکیں۔ گزشتہ روز گم ہونیوالے سعد قریشی کے حقیقی خالوخواجہ خورشید احمد نے میڈیا کوبتایاکہ بدھ کے روز سعدآف دوسٹ جوکہ مظفرآباد چھتر ایک مدرسہ میں پڑھ رہاتھا کہ گھرآنے کی غرض سے اڈے میں پہنچ کر غائب ہوچکاہے جس کی وجہ سے خاندان میں پریشانی کاسامنا ہے خواجہ خورشید احمد نے میڈیاکے ذریعے عوام الناس / حکومت انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر تعاون کریں تاکہ گمشدہ طالب علم مل سکے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل