0

جامعہ پونچھ، شعبہ کمپیوٹر سائنسز میں داخلہ ٹیسٹ، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت

راولاکوٹ (ڈیلی پرل ویو)جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاٹیسٹ میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ رجسٹریشن کاؤنٹرز پر طلبہ کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا اور شعبہ کمپیوٹر سائنسز میں زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان جاوید کی زیر نگرانی ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے شاندار انتظامات کیے گئے تھے۔ بہترین انتظامات کے باعث ٹیسٹ کے تمام مراحل انتہائی خوش اسلوبی کیساتھ طے پائے۔شعبہ کے سینئر طلبہ نے آنے والے امیدواروں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن اور دیگر انتظامی امور بخوبی سنبھالے۔ٹیسٹ کیلئے آنے والے والے طلبہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں ان کے والدین بھی آئے جنھوں نے ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے انتظامات کو سراہا۔دریں اثناء وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے ٹیسٹ کے بہترین انتظامات پر ڈاکٹر عرفان جاوید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منظم اور شفاف امتحانات جامعہ پونچھ کے میرٹ پر مبنی داخلہ نظام اور معیاری تعلیم کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں