ڈیلی پرل ویو.اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمدخلیجی ایئر لائن کی پروازپر بحرین سے اسلام آباد پہنچے،اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمدکا شاندار استقبال کیاگیا،اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر کا فلسطینی پرچموں کے ساتھ استقبال کیاگیا۔
دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم کو فون کیا،سینیٹر مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔