0

میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

راولپنڈی(ڈیلی پرل ویو)ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی،وزیرعظم شہبازشریف، فیلڈمارشل سیدعاصم منیر، وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران اور شہریوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردیاگیا،شہید کو فوجی اعزاز کےساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں