ڈیلی پرل ویو.ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عثمان ممتاز کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا تعارفی اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام محکمہ جات کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پرضلعی آفیسران نے اپنے اپنے محکمہ کی کارکردگی، مسائل اور انکے حل کے حوالہ سے تجاویز دیں۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عثمان ممتاز نے کہا کہ انتظامیہ تمام محکمہ جات کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کرے گی۔ جہاں بھی کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے اس کو مل کر حل کریں گے۔ ضلعی آفیسران سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے پر فوکس کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر عوام کی خدمت اور ریاست کی تعمیر وترقی میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہے۔ بطور سول سرونٹ ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے اس لیے ہمیں ایک ٹیم کی مانند کام کرنا ہے اور کارکردگی دیکھانی ہے۔ تمام ضلعی آفیسران کے ساتھ ہمہ وقت کوآرڈینیشن جاری رہے گی جہاں بھی انتظامیہ کی ضرورت پڑتی ہے براہ راست میرے ساتھ رابطہ کریں۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل