0

ریاست محدود وسائل کے باوجود عوامی بہبود کے لیے کوشاں ہے کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین

ڈیلی پرل ویو.کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس دفتر کمشنر میرپور ڈویژن میں منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر میرپو یاسر ریاض، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عمر شہزاد جرال،ڈائریکٹر ایم ڈ ی اے مرزا کلیم جرال،ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹری فرزانہ بشیر،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راجہ شیراز احمد خان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مکھیا پل کے گردونواح میں کوڑا کرکٹ کی ڈمپنگ، صفائی کی صورتحال، ری سائیکلنگ کے نظام اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس کے آغاز میں کمشنر چوہدری مختار حسین نے مسئلہ کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مکھیا پل کے گردونواح میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کا عمل نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا ہے بلکہ علاقے کے حسن اور ساکھ کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ریاست محدود وسائل کے باوجود عوامی بہبود کے لیے کوشاں ہے مگر بعض محکمے قانون کی عملداری یقینی نہیں بنا رہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈمپنگ سائٹ کے فرنٹ ایریا کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے تاکہ یہ جگہ خوش نما اور صاف ستھری نظر آئے۔ اس مقصد کے لیے صدر چیمبر آف کامرس نے شجرکاری اور قد آور درخت لگانے پر رضامندی ظاہر کی۔ ادارہ ترقیات نے بتایا کہ یہاں ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے، جس پر کمشنر نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر جگہ کی نشاندہی اور پلان کے مطابق شجرکاری کے آغاز کی ہدایت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں