0

بھمبر آزاد کشمیر سردیوں کی آمد، فوگ و دھند کے خدشات میں اضافہ

بھمبر(ڈیلی پرل ویو)سردیوں کی آمد، فوگ و دھند کے خدشات کے باعث محکمہ انتظامیہ و ٹریفک پولیس کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ضلع بھمبر اور تحصیل برنالہ میں فوگ اور دھند پڑنے کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ۔ دھند کے دوران حدِ نگاہ کم ہونے سے ہر سال متعدد حادثات پیش آتے ہیں جن کی بڑی وجہ موٹر سائیکلوں کی فرنٹ و بیک لائٹ نہ ہونا اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز کی عدم موجودگی ہے ۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر، اسسٹنٹ کمشنر برنالہ اور ٹریفک پولیس انچارج بھمبر و برنالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوگ اور دھند کے موسم سے قبل ہی مؤثر اقدامات کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں