govt ajk 0

یومِ تاسیس کی مرکزی تقریب 24 اکتوبر کو، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کی عوام سے شرکت کی اپیل

ڈیلی پرل ویو.میرپور(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ضلع بھر کی سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں، وکلاء، بلدیاتی نمائندگان، انجمن تاجران، سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 اکتوبر کو آزاد کشمیر کے 78ویں یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور قومی و ملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق، یومِ تاسیس کی مرکزی تقریب بروز جمعہ صبح 8:45 بجے میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔ ٹھیک 8:55 منٹ پر سائرن بجایا جائے گا، جس کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، اور پھر پرچم کشائی اور دعائیہ تقریب منعقد ہوگی۔

تقریب کے دوران پولیس کا چاق و چوبند دستہ سلامی دے گا اور مارچ پاسٹ پیش کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے کہا کہ یہ دن آزادی، قربانی اور ملی وحدت کی علامت ہے، لہٰذا شہریوں کو اس تقریب میں بھرپور شرکت کر کے ریاستی یکجہتی اور حب الوطنی کا عملی ثبوت دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں