مظفرآباد ( ڈیلی پرل ویو) محکمہ مال آذاد کشمیر میں پانچ نگران کے تبادلے،نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا باقاعدہ چارج سنبھال لیا بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ منصور قادر نگران ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،محمد سفیر مغل نگران ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو تبدیل کر کے نگران کمشنر مظفرآباد ڈویژن محمد عرفان نگران کمشنر میرپور ڈویژن کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی،شوکت محمود نگران کمشنر پونچھ ڈویژن راولاکوٹ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر باغ،محمد معروف خان نگران ڈپٹی کمشنر باغ کو تبدیل کر کے دفتر کمشنر پونچھ تعینات کردیا ہے۔تبدیل ہونے والے نگران نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل