ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد (نامہ نگار) تھانہ پنجگراں پولیس نے لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سمیت قیمتی لکڑی برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ پنجگراں محمد یونس بٹ کی سربراہی میں کارروائی کے دوران ایک مزدا گاڑی نمبر JY/5666 کو روک کر 36 نگ اخروٹ کی لکڑیاں برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور، سجاول ولد رخم دین سکنہ پنجکوٹ، لکڑی غیر قانونی طور پر مظفرآباد لے جا رہا تھا۔ پولیس نے گاڑی اور لکڑی کو قبضے میں لے کر مقدمہ علت 125/025 بجرائم EHA/14, 6FR/ کے تحت درج کر لیا ہے جبکہ ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی بروقت کارروائی پر عوامِ علاقہ نے ایس ایچ او محمد یونس بٹ اور ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔