0

مسلم کانفرنس کی تاریخ قربانیوں، استقامت، اور نظریاتی وابستگی سے بھری پڑی ہے چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ سمعیہ ساجد

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو ) سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ اپنے اسلاف کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفر آباد میں یومِ تاسیس کی مختلف تقریبات میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم کانفرنس کی تاریخ قربانیوں، استقامت، اور نظریاتی وابستگی کی تابناک مثالوں سے بھری پڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 1947 میں ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے پاکستان کے قیام سے 23 دن قبل مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام صدر مسلم کانفرنس سردار ابراہیم خان کی رہائش گاہ سرینگر میں قراردادِ الحاقِ پاکستان منظور کر کے اپنے مستقبل کو پاکستان سے وابستہ کر لیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی مظالم سے نجات حاصل کر کے ہمارے ساتھ ہوں گے ۔ صدر مسلم کانفرنس سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں جو تاریخی جدوجہد ہوئی، اسی کی بدولت 24 اکتوبر 1947 کو آزاد حکومت کی بنیاد پڑی ۔

اُن عظیم رہنماؤں چوہدری غلام عباس، غازی ملت سردار ابراہیم خان اور مجاہدِ اوّل سردار عبدالقیوم خان نے اس تحریک میں کشمیری قوم کی نمائندگی کی اور آزادی کی راہ ہموار کی ۔

چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ و چیئرپرسن ویمن الرٹ فورم (کواف) نے زور دیاکہ جب تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو ان کوحقِ خودارادیت نہ ملے تب تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں