0

اسسٹنٹ کمشنر سرفراز احمد شاد اور ایس پی حویلی نے یوم سیاہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس حویلی کہوٹہ سے احتجاجی ریلی نکالی

ڈیلی پرل ویو.یوم سیاہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس حویلی کہوٹہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سرفراز احمد شاد اور ایس پی حویلی نے کی۔ ریلی میں ضلعی آفیسران، علماء کرام،انجمن تاجران،طلباء،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان اور سرکاری ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء ریلی نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اور سفاک بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگا کر احتجاج کیا۔شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سرفراز احمد شاد نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947کو سفاک بھارتی حکومت جسے کالی ماتا کہا جاتا ہے،نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر اپنا ناجائز تسلط قائم کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 78سالوں سے اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہے،کشمیر یوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دے رہی،گزشتہ 78سالوں سے ظالم اور جابر بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم اور جبر کی داستان رقم کیے ہوئے ہے، آج کے دن کشمیر ی قوم بھارت کے اس ناجائز تسلط کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی تحریک آزادی کے ساتھ پوری پاکستانی اور کشمیر ی قوم کھڑ ی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پوری پاکستانی اور کشمیر ی قوم پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہی اور ہماری فوج نے دشمن کو عبرت ناک شکست دی،ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں