0

ریاست بھر میں یومِ سیاہ کی تقریبات، بھارتی قبضے کے خلاف احتجاجی ریلیاں

ڈیلی پرل ویو.کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے کے خلاف ریاست بھر میں کشمیریوں نے بھرپور انداز میں یوم سیاہ مناتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک کشمیری بھارتی غیر قانونی قبضے سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے اس وقت تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام دارالحکومت مظفرآباد میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت کنوینیر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت بلتستان، ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل و دیگر نے کی۔ ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شروع ہو کر شہید برہان وانی چوک اقوام میں جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس کے بعد اقوام متحدہ کے مبصر دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔شرکاء ریلی نے بھارتی قبضے کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ اقوام متحدہ کے مبصر دفتر میں یاداشت پیش کی گئی جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ اس موقع پر مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام رکھنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لئے اپنی منظور شدہ قرار دادوں پر عملدرآمد کرائے۔اہل کشمیر نے 19 جولائی 1947کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کر دیا تھا۔ اسلاف کے اس مشن کی تکمیل کے لئے کشمیری قوم قربانیاں دے رہی ہے۔ پاکستان اور پاکستانی عوام نے ہر لمحہ کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت کی۔ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا وکیل ہے۔ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔ ہندوستان نے کشمیریوں کو جبر کے ذریعے غلام رکھنے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا لیکن وہ ناکام رہا اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہو گا۔ معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح نے کشمیریوں کے لئے نئی امیدیں روشن کی ہیں۔ بھارت کی 10لاکھ قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں مصروف ہے۔ دنیا بھارت کی جابرانہ اور وحشیانہ پالیسی کا سختی سے نوٹس لے۔اقوام متحدہ کو کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔ اس موقع پر مقررین نے کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام دارالحکومت مظفرآباد میں کشمیر پر بھارتی قبضہ کیخلاف منعقدہ یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خاص کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمدصفی تھے۔ جبکہ یوم سیاہ کی تقریب سے کمشنر مظفرآباد چوہدری گفتار حسین، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق،ڈائریکٹر جموں وکشمیرلبریشن سیل ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان، حریت رہنما الطاف حسین وانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ یوم سیاہ کی تقریب میں سیکرٹری کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگویجز رفاقت حسین خان، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن،قاضی عنایت، سیکرٹری وائلڈ لائف عامر محمود مرزا، سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، سیاسی وسماجی شخصیات، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ 10لاکھ بھارتی فوج کو قتل وغارت گاری کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے لیکن تمام ترمظالم کیباوجود ہندوستان کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکا اور نہ کر سکے گا۔ ہندوستان کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے کے لئے ہر حربہ استعمال کرتا رہا لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔ کشمیریوں نے قربانیوں سے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں شہادت قبول ہے لیکن کشمیر پر بھارت کا قبضہ قبول نہیں۔ہندوستان نے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں ساری حریت قیادت سمیت ہزاروں افراد کو پابند سلاسل کر رکھا ہے لیکن وہ کشمیریوں کی آواز دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ ہندوستان کشمیریوں کے فیصلے سے آگاہ ہے۔ اسی لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے بھاگ رہا ہے۔کشمیری ہر روز یہ ثابت کرتے ہیں کہ ان کی منزل پاکستان ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا جاتا ہے۔ہندوستان پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کے تسلیم شدہ حق سے محروم نہیں کر سکتا۔ جب تک مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی۔ 7 دھائیاں گزرنے کے باوجود کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے۔ کشمیری قوم اقوام متحدہ کی قرارادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا جاتا اس وقت کشمیری بین الاقوامی قوانین کے تحت آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔بعد ازاں جلسہ گاہ سے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکائنے ہندوستان کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ بعد ازں شرکائریلی کی طرف سے کنونیئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی،اطاف حسین وانی،زاہد صفی،مشتاق الاسلام،سید گلشن احمد،ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر میں یاداشت پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں