0

فوڈ اتھارٹی میرپور کی ڈڈیال میں کارروائی، ناقص صفائی پر متعدد ریسٹورنٹس و بیکرز کو 50 ہزار روپے جرمانہ

ڈیلی پرل ویو.ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر میرپور سید عدنان نقوی کی زیر نگرانی فوڈ اتھارٹی ٹیم ڈڈیال نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد ریسٹورنٹس اور بیکرز،کارخانہ جات کو ناقص صفائی ستھرائی اور قائمہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی پاداش میں مبلغ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وہ اپنے کاروبار کو تحت قائمہ ہدایات رواں رکھیں بصورت دیگر آزاد جموں کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 و پیور فوڈ ریگولیشنز 2019 کے تحت سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران ساجد حسین، راجہ شاہد، شاہد ناظم، محمد زاہد و دیگر نے حصہ لیا۔فوڈ اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر اچانک ضلع کے مختلف بازاروں اور شاپنگ مراکز کی پڑتال کررہی ہے ہیلتھ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانو ن و قاعدے کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں خالص معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خودو نوش فروخت کی جائیں کھانے پینے اور ہوٹلزوغیرہ میں صفائی ستھرائی سمیت ملازمین کو ہیلتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ صارفین کو صحت مند اور معیاری اشیاء دستیاب ہو سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں