0

معلمین کو ترقی دیناجوائنٹ قلم الائنس کی قیادت وحکومت مبارکباد کی مستحق،جوائنٹ قلم الائنس اساتذہ

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)آزادکشمیر اساتذہ نے اپ گریڈیشن پر جوائنٹ قلم الائنس کو بہترین قیادت کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 15ہزار سے زیادہ اساتذہ کا دیرنیہ مطالبہ وزیراعظم آزادکشمیر،وزیرتعلیم سے پورا کروانے پر شکرگزار ہیں،حکومت آزادکشمیر نے اساتذہ کی دہائیوں کی جدوجہد کو سنا اوراپ گریڈیشن کا مطالبہ پورا کر کے اساتذہ کے دل جیت لے جس پرسید طاہر حسین شاہ مرکزی صدارتی امیدوار جوائنٹ قلم الائنس، خالد سلیریا، راجہ اصم شمیم، راجہ خاور رفیق، راجہ محمد ریاض یوسف، زاہد احمد عثمانی، طلعت رشید، عابد خالد مغل، سید جعفر حسین نقوی، میاں محبوب الرحمن اور حفیظ الرحمن چغتائی ودیگر قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے،ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ قلم الائنس پینل ملک حبیب،سابق ضلعی صدر بھمبر چوہدری اکرم،سابق ضلعی صدر بھمبر انصر علی اشرف،سابق ضلعی صدر میرپور چوہدری اسماعیل،مولانا منان گوہر مرکزی سینئر نائب صدر،راجہ سبیل سربراہ کرسی پینل،راجہ عاصم شمیم سربراہ ڈیموکریٹک پینل،میرخالد سلہریا سربراہ متحدہ حقیقی وجملہ عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے گریڈز کو BPS-09، BPS-11 اور BPS-12 سے بڑھا کر BPS-14 کرنا نہ صرف ایک انتظامی اصلاح ہے بلکہ یہ اس پیشے کے وقار، عزم اور کردار کا سرکاری اعتراف بھی ہے۔ حکومت کے اس قدم سے نہ صرف تعلیم دوست پالیسیوں کو تقویت ملی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل میں بھی اُمید کی ایک نئی روشنی پیدا ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اُستاد کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اُستاد علم و عمل کا سر چشمہ ہوتا ہے تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے،اساتذہ کو نئی نسل کی تعمیر و ترقی،معاشرے کی فلاح و بہبود،جذبہ انسانیت کی نشوونما اور افرادکی تربیت سازی کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔استاد اپنے شاگردوں کی تربیت میں اس طرح مگن رہتا ہے جیسے ایک باغبان ہر گھڑی اپنے پیڑپودوں کی نگہداشت میں مصروف رہتا ہے استاد دراصل قوم کے محافظ ہیں کیونکہ آئندہ نسلوں کو سنوارنا اور ان کو ملک کی خدمت کے قابل بناناانہیں کے سپرد ہے۔سب محنتوں سے اعلیٰ درجے کی محنت اور کارگزاریوں میں سب سے زیادہ بیش قیمت کارگزاری ملک کے معلموں کی کارگزاری ہے،وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق،وزراء اکرام ملک ظفر،یاسرسلطان سیکرٹری تعلیم بالخصوص ہماری جوائنٹ قلم الائنس کی قیادت جس کی اعلیٰ بصیرت اورحکمت عملی بغیرکسی احتجاج سے معلمین کو ان کا حق دلوایا اللہ پاک بعد حکومت اوراپنی مخلص قیادت کے شکرگزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں