چناری (ڈیلی پرل ویو)ضلع جہلم ویلی کے علاقہ تراڑاں سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس اور کار کے درمیان گرمنڈا کے مقام پر تصادم چار افراد زخمی،حادثہ کے باعث مین روڈ دو گھنٹے تک بند،درجنوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو روڈ سے ہٹا کر ٹریفک بحال کردی۔تفصیلات کے مطابق چناری کے نواحی گاؤں تراڑاں سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس نمبر 9877 اور کار نمبر 6338 گرمنڈا کے مقام پر آپس میں ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہو گئیں،جس کے نتیجہ میں عالمگیر ولد محمد شریف ساکن تراڑاں،چوہدری راج محمد ساکن گڑمنڈا،ڈرائیورمحمد خالد ساکن تراڑاں اور ذوالفقار ولد محمد شریف خان ساکن گڑمنڈا زخمی ہو گئے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی عوام علاقہ کی بڑی تعداد، رورل ہیلتھ سنٹر چک ہامہ کے انچارج سید ذوالفقار کاظمی اپنی طبی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے،محکمہ صحت کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ عوام نے حادثہ کے باعث مرکزی روڈ تقریباً دو گھنٹے تک ٹریفک کے لیے بند ہونے کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت دونوں گاڑیوں کو روڈ سے ہٹا کر ٹریفک بحال کردی،زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل