0

محکمہ صحت میرپور اور مسلم ہینڈز کا ڈینگی کے خاتمے کے لیے اشتراک، انسدادِ ڈینگی مہم تیز

ڈیلی پرل ویو،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور میں محکمہ صحت عامہ میرپور اور مسلم ہینڈز کے تعاون سے انسداد ڈینگی وائرس کے سلسلہ میں ادویات کی فراہمی کی تقریب ہوئی۔جس میں ادویات ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ندیم فضل داد کے حوالے کی گئی۔تقریب میں محکمہ صحت عامہ میرپور کی ٹیم، مسلم ہینڈز میرپور کے سٹاف اور رضاکار شامل ہوئے۔ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ صحت اور مسلم ہینڈز میرپور کے باہمی اشتراک سے ٹیمیں تشکیل دی گئی جو روزانہ کی بنیاد پہ گھروں میں سپرے، صفائی، ڈور ٹو ڈور آگاہی، گاڑیوں کے ذریعے آگاہی اعلانات، صفائی ستھرائی اور ڈینگی وائرس پر آگاہی سیشن کا انعقاد کررہے ہیں۔اس موقع میں مسلم ہینڈز نے ڈینگی کے خاتمے کی سپرے اور مختلف سامان محکمہ صحت کے حوالے کیا۔جن ایریا میں بھی ڈینگی وائرس کے پازیٹوکیس بڑھ رہے ہیں اس ایریا کے تمام گھروں میں سپرے سمیت حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ندیم فضل داد کا کہنا تھا کہ ڈینگی ایک وائرل انفیکشن ہے جو ایک خاص قسم کے مادہ مچھر کی افزائش اور اس کے کاٹنے سے پھیلتا ہے،محکمہ صحت عامہ نے ڈینگی مچھر کے سد باب کے لئے گزشتہ ایک ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر گھروں،اہم مقامات پر سپرے اور شام کے اوقات میں فوگنگ سپرے بلا ناغہ شروع کر رکھی ہے۔جس کے باعث ضلع میرپور میں ڈینگی وائرس کنٹرول میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں