اسلام آباد (ڈیلی پرل ویو)مرکزی صدر پاسبانِ وطن پاکستان و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ بھارت اپنی خفت اور مایوسی کو چھپانے کے لیے کرائے کے قاتلوں اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہے حالیہ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کے تانے بانے بھارت ملتے ہیں جو افغانستان کے راستے پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر فوجی جوانوں نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ہمارے شہید فوجیوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا قوم اُن کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ بھارت کی قیادت پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے اور اس کے اندرونی استحکام کو نقصان پہنچانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے بھارت افغانستان میں موجود اپنے نیٹ ورکس کے ذریعے پاکستان کے اندر دہشت گرد تنظیموں کو مالی و عسکری مدد فراہم کر رہا ہے دشمن قوتیں پاکستان میں فرقہ واریت صوبائی تعصب اور سیاسی انتشار کو ہوا دے کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں لیکن قوم اور افواجِ پاکستان ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گی۔مرکزی صدر پاسبانِ وطن نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین فورسز میں سے ایک ہیں جو ہر مشکل وقت میں عوام کے اعتماد پر پوری اتری ہیں قوم اپنے سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے دشمن یہ جان لے کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔طاہر کھوکھر نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے سیاسی قیادت مذہبی طبقے اور سول سوسائٹی کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی کے ایجنڈے پر متحد ہوناہوگاہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ دشمن کے ناپاک ارادے کبھی کامیاب نہ ہوں یہ وقت الزام تراشی کا نہیں، بلکہ اتفاقِ رائے کا ہے بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ثبوت اقوامِ متحدہ او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پیش کیے جائیں تاکہ عالمی برادری کو بھارت کی دوغلی پالیسیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرف امن کی بات کرتا ہے اور دوسری جانب پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کو استعمال کرتا ہے۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان قربانیوں کا بدلہ دشمن سے لیا جائے انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہید کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا اور دشمن کو اس کے اعمال کی سزا بھگتنا ہوگی پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے امن چاہتا ہے مگر اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔طاہر کھوکھر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور دشمن کے پھیلائے گئے پراپیگنڈے کا شکار نہ ہوں پاکستان ہمارا گھر ہے ہم سب اس کے محافظ ہیں جب قوم متحد رہتی ہے، تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کے ساتھ ہیں۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل