میرپور(ڈیلی پرل ویو ) آزاد کشمیر کے ساڑھے آٹھ سو سے زاہد ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین گزشتہ ایک سال سے پنشن کے حق سے محروم ہیں بھوک افلاس بیماری اور ننگ سے تنگ غریب ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گے اکثر مختلف امراض میں مبتلا ہو کر داعی اجل کو لبیک کہہ گے کچھ عارضہ قلب اور فالج جیسے موزی امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں لیکن اختیارات کے نشے میں بدمست بیوروکریسی چین کی نیند سو رہی ہے، آزاد جموں و کشمیر لوکل گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل کے ڈی چوہدری نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریب ملازمین کو پنشن کے حقوق دلوانے کے احکامات جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بلدیاتی ملازمین کی پنشن بزریعہ محکمہ حسابات دینے کا اعلان کیا تو آزاد جموں کشمیر لوکل گورنمنٹ بورڈ کی اشرافیہ کو یہ بات پسند نہ آئی کیونکہ اس سے ان کا روزگار متاثر ہوتا تھا اور انہوں نے دفتری پراسیس میں جابجا رکاوٹیں پیدا کرنا شروع کر دیں اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے مابین فضول اور لایعنی خط و کتابت نے اس معاملہ میں نہ صرف رکاوٹ پیدا بلکہ گزشتہ ایک سال سے انہوں نے پنشن واگزار ھی نہیں کی جس وجہ سے ساڑھے آٹھ سو سے زاہد ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔کے ڈی چوہدری نے انتباہ کیا ہے کہ پنشن ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کا بنیادی حق ہے۔اور حقوق کا اس طرح وحشیانہ قتل عام سنگین جرائم میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے عدالت العالیہ کا ایک تفصیلی فیصلہ بھی موجود ہے اس کی خلاف ورزی کر کے متعلقہ حکام توہین عدالت کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق ان دنوں عوامی کاموں میں دریا دلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ اس غیر معمولی مطالبہ کی طرف توجہ دے بلدیاتی ملازمین کی پنشن جاری کراہیں #
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل