ڈیلی پرل ویو.کوٹلی(پی آئی ڈی) سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروس اور پلان آف ایکشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر اقبال طاہر کی نگرانی میں موبائل سکوارڈ اور ٹیموں نے ڈینگی کنٹرول ایکٹویٹٹیز کرتے ہوئے کوٹلی شہر ٹاؤن ایریا اور تحصیلوں میں فوگنگ سپرے جاری رکھا ہوا ہے۔ دوران ماہ اکتوبر ملیریا ڈینگی متاثرہ ایریا میں انٹو سروے،فوکل سپرے اورڈور ٹوڈورلاروہ سرویلینس کرتے ہوئے پانچ سو کے قریب بریڈنگ پلیس کو ختم کیا۔پچیس ہزار افرادکوملیریا ڈینگی اور وبائی امراض سے بچاؤ بارے آگاہی / ہیلتھ ایجوکیشن دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر اقبال طاہر نے ٹیموں کی مکمل نگرانی کرتے ہوئے کمیونٹی میں عوام الناس کو ڈینگی وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ہیلتھ سیشن کیے اور عوام الناس سے اپیل کی کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاحال کوٹلی میں 32 ڈینگی اور 31 ملیریا متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔جن میں زیادہ تر مریضان امپورٹڈ ہیں۔آزاد کشمیر کے دوسرے اضلاع کی نسبت ڈینگی گراف کنٹرول لیول پر ہے حفاظتی انتظامات اور محکمہ صحت عامہ سے جاری SOPs پر عمل کرتے ہوئے اس گراف کو کم کیا جاسکتا ہے۔موبائل سکوارڈ اور کیس رسپانس ٹیمیں ہمہ وقت خدمتِ خلق میں مصروف ہیں۔ صاف ستھرا ماحول اچھی صحت کی ضمانت ہیں۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل