0

ڈی ای او مردانہ مظفر آباد ڈاکٹر خواجہ نعیم کاائز پرائمری سکول بٹنگی کا دورہ

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ مظفر آباد ڈاکٹر خواجہ نعیم کا 7.11.25 کو بوائز پرائمری سکول بٹنگی گڑھی دوپٹہ کا دورہ۔ اس دوران طلباء و طالبات اور اساتذہ اکرام کے علاؤہ سکول منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران اور عوام علاقہ غیر معمولی لگاؤ دیکھنے کو ملا۔ جس کے تحت کیمونٹی نے اپنے طور پر بھی ادارہ میں دو فی میل معلمات کو تعینات کر رکھا ہے۔ جنہیں فیاض عثمانی ریٹائر مدرس اعزازیہ بھی ادا کرتے ہیں۔ سکول میں بچوں کا میعار تعلیم اچھا اور حوصلہ ہے۔ اس موقع پر عوام علاقہ نے ادارہ کو مڈل سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ نے ادارہ کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کیمونٹی انوالمنٹ کو بہترین مثال قرار دیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں