0

گڑھی دوپٹہ تا ہولیاں پٹھیالی‘ لنک روڈزپختگی میں ناقص میٹریل کا استعمال

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو) گڑھی دوپٹہ سے ہولیاں پٹھیالی سڑک پر نئی پکی کی جانے والی تمام لنک روڈز کا کام غیر میعاری اور انتہائی ناقص سب سے پہلے بانڈی بھٹیاں تمبر نکہ لنک روڈ جس کا کام انتہائی ناقص کیا گیا ناقص پتھر کی سولنگ اور لک صرف منہ کالا کرکے کروڑوں روپے ہضم کر لیے گئے۔ اس کے بعد کلساں تارہ کلس۔ بانڈیان بجاڑاں کی سڑکات کا کام بھی انتہائی ناقص اور غیر میعاری کیا گیا۔ تنگ سڑک پر ناقص سولنگ پر تھوڑی تھوڑی مقدار میں لک ڈالی گئی ہے جو چند ماہ بعد ہی اکھڑ گئی کھنڈے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ اسی طرح تین کروڑ روپے لاگت سے کشمیر ڈوپلمنٹ کے تحت بنائی جانے والی ہولیاں پٹھیالی لنک روڈ پر انتہائی غیر میعاری اور ناقص کام کیا گیا ہے۔ جس پر لک بھی مطلوبہ معیار اور مقدار کے مطابق نہیں ڈالی گئی۔ صرف منہ کالا کیا گیا جو جگہ جگہ سے اکھڑ گئی ہے اور موقع پر ناقص کام دیکھا جا سکتا ہے۔ دیواریں بھی کچی اینٹوں پتھروں سے بنائی گئی جو حالیہ بارشوں سے ڈیمج اور سلائیڈ بن گئی ہیں۔ عوام علاقہ ہولیاں کے باسیوں کی قیمتی زمینوں کو بھی سلائیڈ بنا دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سے قبل بھی اہل علاقہ نے اخبارات اور سوشل میڈیا پر بار بار ان چیزوں کو اجاگر کیا۔ محکمہ کے بالا افسران کو بھی بتایا۔ اس کے باوجود ناقص کام کیا جانا محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن میں ملوث ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کے علاؤہ ہولیاں سے آگے پٹھیالی مہلی سڑک بھی منڈیاں ڈپو کے آگے پیچھے انتہائی ناقص پی سی سی کر کے پیسے ڈکار لیے گئے ہیں۔عوام اعلیٰ حکام اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کیا محکمہ کا سٹاف ٹھیکداران کے کرپشن میں مدد گار اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ کیا ہمیشہ کی طرح ساری زندگی تاحیات ٹھیکیدار اور سرکاری ملازمین گٹھ جوڑ اسی طرح کے کام کر کے قومی خزانے کو لوٹتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں