0

آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پارٹی اللہ کے کرم اور عوامی مینڈیٹ سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق مشیر حکومت امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 4 مظفرآباد مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پارٹی اللہ کے کرم اور عوامی مینڈیٹ سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت سازی کے بعد عوام کے بنیادی مسائل کے حل، تعلیم، صحت، روزگار، تعمیر و ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ ازاد کشمیر کے سینیئر صحافی محمد شبیر اعوان کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد عوامی خدمت اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات پر رکھی گئی تھی اور آج بھی عوام میں بھٹو زندہ ہے کے نعرے پارٹی کی مضبوط جڑیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نظریاتی کارکنوں اور عوام کی خوشحالی، قومی وقار اور ریاستی تشخص کا مضبوط سہارا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے وطن اور عوام کے مفادات کے لیے انتھک محنت کی اور دہشت گردی کے خلاف امن قائم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور وطن کی حفاظت کے لیے ہمیشہ پہلے دستہ کے طور پر موجود رہی ہے اور مستقبل میں بھی یہ کردار جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں