ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد(نامہ نگار) دارالحکومت کے علاقے لنگر پورہ شالا باغ کے 66سالہ بزرگ شہری نور زمان قریشی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ اس کے حقیقی بیٹوں نے زندگی اجیرن بنا دی بیٹی کو زمین میں حصہ دینے کے باعث بیٹے انکی اور بیٹی کی جان کے دشمن بن گئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں بیٹی کو ڈیری فارم کیلئے دیئے گئے شیلٹر میں موجود سامان ضبط کر کے اس کو تالے لگا دیئے گئے ڈیری فارم کا سامان جانوروں کو بھوسہ وغیرہ باہر پھینک دیا گیا ملازمین کو ڈرانا دھکمانا معمول بنا لیا نو ر زمان قریشی نے بتایا کہ اس کے بیٹوں سے اسے ستانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو تا حال جاری ہے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں متاثرہ شخص نور زمان قریشی اور ان کی بیٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوتیلے چچا سرور قریشی کو بھی مبینہ طور پر ورغلا کر ساتھ ملا لیا ہے تاکہ یہ زمین کسی کو نا دیں بیٹی متاثرہ تھی اس لئیے اس کو زمین دی نورزمان قریشی نے مزید بتایاکہ سرور قریشی سوتیلے بھائی اپنی زمین فروخت کرکے چہلہ بانڈی کے مقام پر اپنے مکان بنائے اور اب یہ زمین ہتھیانے کیلئے ان کے بچوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ان دونوں بڑے بیٹے ان کے خلاف ہیں اور زمین ہتھیانے کیلئے سازشیں کررہے ہیں مجھے یا میری بیٹی دیگر بچوں کو نقصان پہنچا تو دونوں بڑے بیٹے زمہ دار ہوں گے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے میڈیا ٹیم کے رابطے اپنا موقف ارسال کرنے کی یقین دہانی کروائی لیکن نہیں ارسال کیا گیا.
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل