ڈیلی پرل ویو.کھوئی رٹہ میں اسلام آباد سبزی فروٹ منڈی نے منافع خوروں کی دوڑیں لگوا دیں تاجر جو پہلے مہنگے داموں سبزی فروٹ فروخت کر رہے تھے نے پورے بازار میں سستی سبزی فروٹ منڈ یاں لگا دیں مین بازار میں تاجروں نے سڑک پر ہی چٹایاں بچھا کر سبزی فروٹ کے بازار لگا لیے جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا گزشتہ روز تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے تجاویزات کے خلاف کاروائی بھی کی اور تاجروں کی سبزیاں فروٹ سڑک سے اٹھوا دیئے لیکن بعد میں تاجروں نے پھر سے سبزی فروٹ مین روڈ پر لگا لیے جس سے ٹریفک کی روانگی میں خلل کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سبزی فروٹ منڈی نے بڑے بڑے منافع خوروں کی دوڑیں لگوا دی ہیں اب منافع خور بھی سستے داموں سبزی فروٹ فروخت کرنے پر مجبور ہیں جس سے غریب عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے لیکن دوسری جانب جو تاجر مین بازار میں سڑک کے اوپر سبزی فروٹ لگا کر بیٹھے ہیں ان کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اپنی دکانوں سے سبزی فروٹ نکال کر سڑک پر رکھ دیئے گئے ہیں جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے تحصیل انتظامیہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل