ڈیلی پرل ویو. سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب کی ہدایات پر محکمہ جنگلات ہٹیاں بالا و جہلم ویلی تجدید و نارمل، جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو کرنے کے لئے یونین کونسل پاہل اور یونین کونسل چکہامہ میں مٹیگز کا انعقاد کیا گیا۔جس میں محکمہ جنگلات کے آفیسران کے ساتھ بلدیاتی نمائندہ گان،سول سوسائٹی اور مختلف محکمہ جات کے ملازمین نے شرکت کی، اس موقع پر مہتمم جنگلات ہارون الرشید ہٹیاں بالا۔مطلوب مغل مہتمم جنگلات تجدید ہٹیاں بالا۔سردار شاہد حمید عباسی۔چوہدری اعظم۔علی اعجاز بیگ رینج آفیسران۔سوشل آرگنائزر محمد صدیق۔فرید مغل ڈسٹرکٹ کونسل۔سعادیہ حنیف اور مولوی نورالحسن نے خطاب کیا۔ انہوں نے عوام علاقہ کو آگ پر قابو پانے کے مختلف طریقے بتائے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنانا ہو گا، جنگلات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اس کی حفاظت عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ جب بھی آگ لگنے کا کوئی بھی واقع رونما ہو تو عوام ہمارے ساتھ آگ بجھانے پر تعاون کرے،اس موقع پر آفیسران جنگلات۔سول سوسائٹی نے جنگلات کی آگ بجھانے اور جنگل کے نقصانات پر قابو کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال اور ایس پی عباس علی گردیزی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر راجہ ولید خالد، وسیم اعوان رفیق اعوان۔اور دیگر ملازمین جنگلات نے بھی شرکت کی،
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل