بھمبر(ڈیلی پرل ویو)بھمبر میں ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز نیانسداد خسرہ و روبیلاوائرس مہم کا افتتاح کیا۔بھمبرخسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے سلسلے میں افتتاحی تقریب ڈی ایچ او آفس بھمبر میں منعقد ہوئی۔ مہم کے تحت 17 نومبر سے 29 نومبر تک 6 ماہ سے 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز اور ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر ارم بتول نے فیتہ کاٹ کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب میں چیئرمین بلدیہ بھمبر چوہدری الطاف ابراہیم، صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع، ڈی ایس پی بھمبرمحمد نصیر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار، کونسلر میونسپل کارپوریشن چوہدری اشرف سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر ارم بتول نے خسرہ اور روبیلہ سے بچاؤ کی مہم کی افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس مہم کا مقصد بچوں کو ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت ویکسین لگوا کر اس قومی صحت مہم کو کامیاب بنائیں۔شرکائے تقریب نے مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل