مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی،رکن اسمبلی قاسم مجید نے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوئی، وزیراعظم انوارالحق نے کہاکہ دوست مجھ سے مشورہ کر لیتے تو شاید اس تحریک کی ضرورت نہ ہوتی،کہا تھا27ارکان پورے کریں، میں استعفیٰ دیتا ہوں۔
انوارالحق نے کہاکہ 27ارکان پورے ہوئے تو انتظار کرتے رہے کہ دلہا کون ہوگا؟مجھے کسی سے بھی شکوہ نہیں ہے۔ان کاکہناتھا کہ آئین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے،میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میرے دستخط سے اسمبلی نہیں ٹوٹے گی۔
وزیرِ اعظم کی کراچی میں نوابزادہ جام کرم علی اور پرنس جام قائم علی کی رہائشگاہ آمد
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کابینہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،میرا آپ لوگوں سے رشتہ ختم نہیں ہوگا، کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کئے۔