16

مظفرآباد معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر یومِ تشکر کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ڈیلی پرل ویو،معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر یومِ تشکر کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ دارالحکومت مظفرآباد کے نڑول اسٹیڈیم کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچموں سے دلکش انداز میں سجا دیا گیا ہے، جموں وکشمیر لبریشن سیل نے شہر بھر میں بینرز، پینافلیکس، سائن بورڈز اور پورٹریٹس آویزاں کر دیے ہیں۔آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر 6 مئی کی شام نڑول اسٹیڈیم مظفرآباد میں ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے نامور گلوکار، قومی اسٹار کرکٹرز اور اعلیٰ حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب کے دوران قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور ملک و قوم سے محبت اور قومی یکجہتی کے اظہار کو اجاگر کیا جائے گا۔تقریب کو یادگار بنانے کے لیے انتظامات زور و شور سے جاری ہیں۔ دارالحکومت کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے، جس سے جشن کا سماں پیدا ہو گیا ہے اور عوام میں بھی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں