16

ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد

پلندری (ڈیلی پرل ویو) ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی افسران کے علاوہ پاک فوج کے افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر اور منظم بنانے سمیت دیگر اہم انتظامی امور پر بھی غور کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں تاکہ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر سردار عمر فاروق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں قانون کی عملداری اور عوامی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، تمام ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں