پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری 0

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

ڈیلی پرل ویو :اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 4.12 روپے اضافے کی منظوری دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ سولہ مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے متوقع ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق آج حکومت نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔
گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا کہ 16 مئی سے متوقع پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی میں سے 4.12 روپے فی لٹر کی جزوی رعایت ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کو منتقل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں