0

سٹیٹ بینک کی مسلسل ڈالر خریداری کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا

ڈیلی پرل ویو. مرکزی بینک کے حوالے سے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نمایاں اضافے سے ملک کے ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 16 ارب 88 کروڑ ڈالر ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھکر 11 ارب 68 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ بینکوں کےڈالر ڈیپازٹس 11 کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں دو ارب 88 کروڑ ڈالر کااضافہ ہوا۔
ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 70 دن کی درآمدات کے برابرہیں۔ ترسیلات زر اور برآمدات بڑھنے، آئی ایم ایف اور دیگر انفلوز سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ ذخائر بڑھنے سے ادائیگیوں کا توازن بہتر اور روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں