KPL کا پہلا میچ راولاکوٹ ہاکس نے جیت لیا

مظفر آباد (پرل نیوز) مظفر آباد میں شروع کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے ہرا دیا۔ مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولا کوٹ ہاکس کے دیئے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز 8 وکٹ پر 151 رنز بنا سکی۔میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک نے 50 گیندوں پر 74 رنز بنائے تاہم ان کی جارحانہ بیٹنگ ٹیم کو جیت نہ دلا سکی۔اس سے قبل میرپور رائلز نے ٹاس جیت کر راولا کوٹ ہاکس کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ راولا کوٹ ہاکس کے احمد شہزاد نے 69 اور کپتان شاہد آفریدی نے 16 رنز بنائے تھے۔ راولا کوٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔قبل ازیں ابتدائی تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے اعلی احکام اور دیگر آفیشل نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں