آنے والے الیکشن ریاست جموں وکشمیر کی بقا کا ہو گا اور ریاست کے عوام غیرت اور شناخت کا ہو گا

چناری ،چکوٹھی،کھلانہ ،چھم ،پاہل(پرل نیوز )وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے پانچ سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئینی ،مالیاتی ،انتظامی امور میں تاریخی کام کیے،ایم ایل اے اور وزرا اب کسی کو نوکری نہیں دلواسکیں گے،سفارشی کلچر کے باعث ہر پانچ سال بعد نوکری کے لیے نوجوان نئی راہ تکتے تھے یہ سلسلہ ختم کر دیا،ہر محکمہ نئے قانون کے تحت این ٹی ایس طرز پر بھرتی کریگا۔لائن آف کنٹرول پر بسنے والے پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے سپاہی اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ انہوںنے بھی قربانی دی کچھ لوگوں کو میری شکل پسند نہیں اور وہ ہرقیمت پر چاہتے ہیں کہ میں اگلی اسمبلی سے باہر ہوں یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ختم نبوت کے قانون پر تکلیف ہے ،جنہیں تیرویں ترمیم پر زک پہنچی یہ وہ ہیں جو کشمیر کی تقسیم چاہتے ہیں،جولائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد بنانا چاہتے ہیں ،جو ترقی خوشحالی کے اس سفر کو روکنا چاہتے ہیں مگر میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ عزت ذلت میرے اللہ کے اختیار میں ہے وہی جسے چاہے نواز دے انسان کون ہوتا ہے اس کا فیصلہ کرنے والا عمران خان جو مرضی کرلیں اللہ رب العزت نے مجھے کامیاب کرنا ہوا تو میں ہو جاوں گا اگر وہ نا چاہے تو عمران خان کیا ساری دنیا ملکر بھی مجھے جتا نہیں سکتی اللہ رب العزت کی تائید و نصرت سے سازشوں کا ہر فورم پر پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرینگے ۔ہم نے رب العزت کے فضل سے عوام کی خدمت کی ہے کسی بھی حکومت سے تقابلی جائزہ لے لیں ہماری حکومت کے کام سب پر بھاری ہیں عام لوگوں کو یہ معمولی بات نظر آتی ہوگی مگر ان سے پوچھیں جو یتیم ہیں ان کے گھر کیسے چلتے ہیں یا جنہوںنے یتیمی دیکھی ہے اب قانون بن گیا ہے پینشن طرز پر انہیں ماہانہ رقم ملے گی ،لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو تین ہزار فی کس کے حساب سے رقم دی جارہی ہے آمدہ الیکشن آزادکشمیر کے شہریوں کی عزت غیرت کی بنیاد پر لڑا جائیگا میں نے کبھی ریاستی تشخص ،وقار ،عزت و آبرو پر سمجھوتہ نہیں کیا ہمارا تقابلی جائزہ گزشتہ حکومتوں سے کر کہ دیکھ لیں آپ کو 73 سال کی بہترین حکومت نظر آئیگی ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے دوران چناری ،کھلانہ ،چھم ،کٹھائی ،پاہل ،گوجر بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر متعدد افراد نے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی چناری بازار،امرا ساون ،چکوٹھی ،کھلانہ کٹھائی ،گوجر بانڈی ،چھم ،سیداں بانڈی ،گڑمنڈہ شریف،باٹ بنی پر پہنچنے پر وزیراعظم آزادکشمیر کا والہانہ استقبال کیا گیا مرزا آصف مغل ،سید اسلم کاظمی ،خالد میر راجہ نثار علی خان ،دھنی شاہدرہ سید انتظار گیلانی ،سینا دامن کے گاوں باٹ بنی کے مقام پر ہٹیاں بالا گریٹری واٹر سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب میں سید اعجاز ہمدانی ،سید امتیاز ہمدانی ایڈوکیٹ راجہ جہانزیب ایڈوکیٹ ،امراساون ڈاکٹر سید نظیر ہمدانی ،سید طیب ہمدانی ،صدر مسلم لیگ ن جہلم ویلی غزالہ اشرف ،جویریہ اعوان و دیگر کی قیادت میں استقبال کیا گیا ،سیداں بانڈی لنک روڈ سنگ بنیاد کی تقریب میں چوہدری مسعود ،امین چوہان راجہ توقیر خان کی قیادت میں کارکنوںنے استقبال کیا ۔کھلانہ روڈ افتتاحی تقریب میں راجہ عاشق اور لطیف عباسی کی قیادت میں کارکنوںنے استقبال کیا ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع خطاب کرتے ہوے کہا کہ کارکنان نے جو محبت دی وہ ناقابل فراموش ہے ان کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا آنے والے الیکشن ریاست جموں وکشمیر کی بقا کا ہو گا اور ریاست کے عوام غیرت اور شناخت کا ہو گا ۔حلقہ میں تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ،مسلم کانفرنس ،جماعت اسلامی میرے خلاف ایک ہیں اور ان سب کی خواہش ہے کہ میں اسمبلی میں نا پہنچوں لیکن ہونا وہی ہے جو میرے رب کی مرضی ہے یہ سب ملکر بھی کچھ نہیں کرسکتے عوام نے اس الیکشن میں ووٹ پر پہرہ دینا ہے ریاست جموں وکشمیر کا سودا کرنے والوںنے مسلم لیگ ن کے خلاف ہر حربہ استعمال کرنا ہے اگر کشمیر کی وحدت اور شناخت کو بچانا ہے تو مسلم لیگ ن کے امیدواران کی حمایت کریں ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018