مسلم لیگ ن آزادکشمیر کا 36 حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد (پرل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات برائے 2021 کے لیے 45 حلقوں میں سے 36 حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔اس طرح 9حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جن حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ان میں پونچھ کے دو حلقے حلقہ ایل اے 21 پونچھ 4 اورحلقہ ایل اے22 پونچھ 5 شامل ہیں۔ن لیگ کی جانب سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ ایل اے1 میرپور 1 ڈڈیال سے چوہدری مسعود خالد،ایل اے2 میرپور 2 چکسواری سے محمد نذیر انقلابی،ایل اے 3 میرپور سٹی چوہدری محمد سعید،سے،ایل اے4 میر پور کھڑی شریف سے چوہدری رخسار احمد،ایل اے5 بھمبر 1 برنالہ سے کرنل وقار احمد نور،ایل اے6 سماہنی سے راجہ مقصود احمد خان،ایل اے7 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق،ایل اے8 کوٹلی 1 راج محل سے ذولفقار علی،ایل اے9 (التواء)،ایل اے10 (التواء)،ایل اے11 کوٹلی سہنسہ سے راجہ نصیر احمد خان،یل اے12 کوٹلی چڑہوئی سے راجہ محمد ریاست،ایل اے13کوٹلی کھوئی رٹہ سے راجہ آیاز احمد خان،ایل اے14 باغ دھیرکوٹ سے راجہ افتخار ایوب،ایل اے15 باغ وسطی مشتاق احمد مہناس،،ایل اے16باغ شرقی سردار میر اکبر خان،ایل اے17باغ حویلی چوہدری محمد عزیز،ایل اے18 پونچھ عباسپور چوہدری محمد یاسین گلشن،ایل اے19پونچھ ہجیرہ سردار عامر الطاف خان،ایل اے20 پونچھ 3 گھائیگلہ سردار عبدالرشید خان،ایل اے21 (التواء)،ایل اے22 پونچھ5 پاچھیوٹ(التواء)،ایل اے23 پونچھ پلندری6 ڈاکٹر نجیب نقی،ایل اے24 پلندری بلوچ سردار فاروق احمد طاہر،ایل اے25 نیلم ویلی1 (اپر نیلم)شاہ غلام قادر،ایل اے26 نیلم ویلی2 (لوئر نیلم)شاہ غلام قادر،ایل اے27 مظفراباد کوٹلہ محترمہ نورین عارف،ایل اے28 (التواء)،ایل اے29 مظفراباد سٹی سید افتخار احمد گیلانی،ایل اے30 مظفراباد ہٹیاں دوبٹہ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی،ایل اے31 مظفراباد کھاوڑہ راجہ محمد عبدالقیوم،ایل اے32 مظفراباد چکار راجہ محمد فاروق حیدر خان،ایل اے33 مظفراباد لیپہ راجہ محمد فاروق حیدر خان،ایل اے34 (التواء)،ایل اے35 جموں 2 گجرانوالہ چوہدری محمد اسماعیل گجر،ایل اے36 جموں 3 سیالکوٹ محمد اسحاق،ایل اے37 جموں 4 نارووال محمد صدیق چوہدری،ایل اے38 جموں 5 گجرات چوہدری ذیشان علی،ایل اے39 جموں 6 راولپنڈی اٹک راجہ محمد صدیق،ایل اے40 (التواء)،ایل اے41 (التواء)،ایل اے42 ویلی 3 جہلم رحیم یار خان،ایل اے43 ویلی 4 راولپنڈی نسیمہ خاتون وانی،ایل اے44(التواء)،ایل اے45 ویلی 5 اسلام آباد،مری محمد احمد رضاقادری شامل ہیں۔ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے مطابق نو امیدواروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بورڈ کو مجموعی طور پر پارٹی ٹکٹوں کے لیے 250 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018