سردار صغیر چغتائی کی گاڑی آزاد پتن کے مقام پردریائے جہلم میں گر گئی

اسلام آباد (پرل ویو نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور ایل اے22 پونچھ5 سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے امیدوار سردار صغیر چغتائیکی گاڑی آزاد پتن کے مقام پر جمعہ کودریائے جہلم میں گر گئی ہے۔ سردار صغیر چغتائی کی گاڑی آزاد پتن پل سے کچھ فاصلے پر فاروق ہوٹل کے قریب سامنے سے آنے والی ایک کلٹس کار سے ٹکرانے کے بعد دریا میں گر گئی۔ ٹکرانے والی گاڑی بھی دریا میں جاگری ہے ، ان دو گاڑیوں میں سردار صغیر چغتائی سمیت پانچ افراد سوار تھے۔کار میں سوار افراد میں سے ایک کی لاش مل گئی ہے جبکہ سردار صغیر چغتائی سمیت بقیہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔جس گاڑی میں سردار صغیر چغتائی سوار تھے اس میں ان کا ڈرائیور اور سیکرٹری بھی سوار تھے ۔پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خیال کی جاتا ہے کہ سردار صغیر چغتائی اور دوسرے افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں شہری آزاد پتن پہنچ گئے ۔ وزیر اعلی پنجاب کے مشیر سردار تنویر الیاس خان بھی ہیلی کاپٹر کے زریعے آزاد پتن پہنچے ۔سردار صغیر چغتائی ان کے چچا تھے۔ چار افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی خدمات حاص کی گئیں تاہم تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018