آزادکشمیر اسمبلی نے ن لیگ چھوڑنے والوں کیلیے فاتحہ خوانی کر دی

آزادکشمیر اسمبلی نے ن لیگ چھوڑنے والوں کیلیے فاتحہ خوانی کر دی مظفرآباد(پرل ویونیوز)آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ سیشن میں فوت ہو جانے والے ممبران اسمبلی کے ساتھ مسلم لیگ چھوڑ جانے والے زندہ اراکین کیلیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔ آزادکشمیر اسمبلی جاری تھا اور رکن اسمبلی احمد رضا قادری نے ان اراکین اسمبلی کیلیے فاتحہ خوانی کرنی چاہی جو ان پانچ سالوں میں دنیا سے رخصت ہوئے تو قائد ایوان راجہ فاروق حیدر خان نے احمد رضا قادری کو کہا کہ فوت شدگان کے ساتھ مسلم لیگ چھوڑنے والے اراکین کیلیے بپی فاتحہ خوانی کر دی جائے۔ یہ سنتے ہی ایوان میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ راجہ فاروق حیدر خان نے پیر علی رضا بخاری۔ چوہدری شہزاد ۔ سردار میر اکبر و دیگر کا نام لیے بغیر تنقید کی اور احمد رضا قادری کو حکم دیا کہ لیگ چھوڑنے والوں کے بارے میں فاتحہ خوانی کی جائے جس پر احمد رضا قادری نے فاتحہ خوانی کرا دی۔ حکومتی اراکین کا موقف ہم نے ن لیگ چھوڑ جانے والوں کی ہدایت کیلیے دعا کی ہے۔ چند روز قبل ہونے والے اسمبلی اجلاس میں سپیکر شاہ غلام قادر نے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی والدہ جو ابھی حیات ہیں انکے لیے دعائے مغفرت کرا دی تھی جس پر بعد میں قائد ایوان کو معذرت کرنا پڑی تھی۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018