یوم جشن آزادی پاکستان آزادکشمیر میں بھی آج ملی جوش وخروش اور تجدید کے ساتھ منایا جاے گا

یوم جشن آزادی پاکستان آزادکشمیر میں بھی آج ملی جوش وخروش اور تجدید کے ساتھ منایا جاے گا یوم جشن آزادی پاکستان آزادکشمیر بھر میں بھی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ مقبوضہ ریاست کی آزادی تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری رہے گی۔ پاکستان کشمیریوںکے حق خودارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد کی ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گاصدر مملکت کا آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام مظفرآباد(صباح نیوز)یوم جشن آزادی پاکستان آزادکشمیر بھر میں بھی آج ملی جوش وخروش اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ بھارت سے مقبوضہ ریاست کی آزادی تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری رہے گی۔دن کا آغاز مساجد میں فجر کے بعد تلاوت کلام پاک،شہداء تحریک آزادی پاکستان و جموں وکشمیر کے درجات کی بلندی اور ملک کے استحکام کے لیے دعائوں سے ہوگا۔مظفرآباد میں پاک فوج 21توپوں کی سلامی دے گی۔سب سے بڑی پرچم کشائی کی سرکاری تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں ہوگی،صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پرچم کشائی کریں گے۔تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان،وزراء ،معاونین خصوصی،مشیران،چیف سیکرٹری وآئی جی کے علاوہ ریاست کی اعلیٰ سیاسی،دینی شخصیات کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے زعماء شرکت کریں گے جبکہ سکولوں کے بچے ملی نغمے پیش کریں گے اس کے علاوہ سپریم کورٹ آف آزادکشمیر وہائی کورٹ میں بھی چیف جسٹس صاحبان پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کریں گے۔اس کے علاوہ نجی اور سرکاری سکولوں میں بھی تقریبات ہوں گی،وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن اور ترقیاتی ادارہ نے شہر بھرکو پاکستان وآزادکشمیر کے پرچموں سے سجا دیا ہے جبکہ 13اور 14اگست کی درمیانی شب نلوچھی برج پر پہلی بار بڑی آتش بازی کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے جملہ اضلاع میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات ہورہی ہیں۔ریڈیو آزادکشمیر کے تینوں اسٹیشنز مظفرآباد،میرپور اور تراڑ کھل پر اس حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جبکہ آزادکشمیر ٹی وی پر بھی خصوصی میراتھن نشریات ہوں گی۔

متعلقہ خبریں