پاکستان کشمیریوں کی منزل، پاک فوج کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،سردار یعقوب خان

پاکستان کشمیریوں کی منزل، پاک فوج کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،سردار یعقوب خان 14اگست وہ تاریخی دن ہے جب دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ملک پاکستان وجود میں آیاتھا، جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی، پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد ی کا سانس لے رہے ہیں، تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،سابق صدر وزیر اعظم راولاکوٹ(پرل نیوز) سابق صدر وزیر اعظم آزاد کشمیر ،ممبرقانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ14اگست وہ تاریخی دن ہے جب دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ملک پاکستان وجود میں آیاتھا، جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی،قائد اعظم کی انتھک محنت اور کاوشوں کی بدولت ملک پاکستان کا حصول ممکن ہوا، یہ دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم سب مل کر اس کو وہ مقام دلائیں جس بنیاد پر اس ملک کو حاصل کیاگیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت میں پاک فوج کر کردار کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، پاک فوج کی بے شمار قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد ی کا سانس لے رہے ہیں، ہم اس موقع پر تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس کا عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کو دنیا کا عظیم ملک بنا کر دم لیں گئے، کشمیریوں کی بنیادی منزل پاکستان ہے، جس کے لیے کشمیریوں نے بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں، کشمیری کسی صورت کسی ایسے فارمولہ کو نہیں مانیں گئے، جس کی بنیاد تقسیم کشمیر پر ہو، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر افواج پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ اندورنی و بیرونی چیلنجز سے نمٹا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں کام کریں ,پاکستان ہی کشمیریوں کی آرزؤں اور امنگوں کا واحدمرکز ہے اور پاکستان کو ہی کشمیری اپنی منزل سمجھتے,آج کے دن ہم ملکی دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج،سیکورٹی اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،

متعلقہ خبریں