اگر آپ صبح کے وقت بیدار ہونے میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو این ڈی ٹی وی کی جانب سے چھ ایسی ٹپس بتائی گئی ہیں جو آپ کیلئے انتہائی مفید ہوسکتی ہیں۔
1. نیند کا باقاعدہ شیڈول بنائیں
ہر روز ایک ہی وقت پر سونے اور جاگنے کی کوشش کریں، یہاں تک کہ ویک اینڈ پر بھی ایسا ہی کریں۔ اس سے آپ کے جسم کی اندرونی گھڑی منظم ہو جاتی ہے اور نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔
2. سونے سے پہلے آرام دہ روٹین اپنائیں
سونے سے پہلے کتاب پڑھنا، ہلکی پھلکی ورزش یا مراقبہ جیسی سرگرمیاں اختیار کریں۔ یہ عادات آپ کے دماغ کو یہ سگنل دیتی ہیں کہ نیند کا وقت ہو چکا ہے، جس سے سونے میں آسانی ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔
3. دوپہر کے بعد کیفین سے پرہیز کریں
چائے، کافی یا دیگر کیفین والے مشروبات نیند کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے سونے سے چند گھنٹے پہلے کیفین کا استعمال نہ کریں۔ اسی طرح سونے سے قبل زیادہ کھانے سے بھی پرہیز کریں، تاکہ نیند بہتر ہو سکے۔
4. صبح کی روشنی حاصل کریں
جاگنے کے فوراً بعد قدرتی روشنی میں وقت گزاریں۔ کھڑکیاں کھولیں یا باہر چہل قدمی کریں تاکہ جسم کو یہ اشارہ ملے کہ دن کا آغاز ہو چکا ہے۔
5. آہستہ آہستہ معمول میں تبدیلی لائیں
اگر آپ دیر سے جاگنے کے عادی ہیں، تو فوری طور پر بڑی تبدیلی کرنے کے بجائے آہستہ آہستہ نیند کے اوقات کو تبدیل کریں۔ ہر روز اپنا الارم 15 سے 30 منٹ پہلے لگائیں، یہاں تک کہ آپ اپنی مطلوبہ روٹین پر آ جائیں۔
6. جسمانی سرگرمی کو معمول بنائیں
باقاعدہ ورزش نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے اور صبح جلدی جاگنا آسان بناتی ہے۔ تاہم سونے سے بالکل پہلے سخت ورزش سے گریز کریں کیونکہ اس سے نیند متاثر ہو سکتی ہے۔
0