پتھری کا آپریشن کرانے گئے شخص کے دونوں ہاتھ اور دونوں پیر کاٹنے پڑ گئے 0

پتھری کا آپریشن کرانے گئے شخص کے دونوں ہاتھ اور دونوں پیر کاٹنے پڑ گئے

امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص کی معمولی سرجری ایک خوفناک حادثے میں بدل گئی، جس کے بعد اسے اپنے چاروں ہاتھ اور پاؤں سے محروم ہونا پڑا۔ متاثرہ شخص نے ہسپتال پر مقدمہ دائر کر دیا جس میں ہسپتال کی لاپرواہی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 46 سالہ “چاڈ گرلا ” کو اپریل 2019 میں گردے کی پتھری نکالنے کے لیے مورٹن پلانٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ سرجری کامیاب رہی لیکن بعد میں وہ انفیکشن میں مبتلا ہو گئے جس نے سیپٹک شاک کی شکل اختیار کر لی۔ سرجری کے بعد ان کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہو گیا اور ان کا دل کئی منٹوں کے لیے بند ہو گیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں