ویسے تو یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سرکہ صرف مخصوص کھانوں بالخصوص چائنیز کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ درست نہیں کیوں کہ سرکے کے بے شمار فوائد ہیں جن سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سرکہ کھانوں کے ذائقے کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ صفائی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چکنائی ہو یا گہرے داغ، آسانی سے صاف کرسکتی ہیں۔
سرکے کے فوائد درج ذیل ہیں۔
کچن کی صفائی:سرکہ ایک بہترین قدرتی کلینر ہے، اسے کچن کاونٹر، گیس کے چولہے اور مائیکرو ویو کو صاف کرنے کے لئے پانی میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
