ٹرمپ کے ٹیرف سے پڑوسی ملک کی سٹاک مارکیٹ کریش 0

ٹرمپ کے ٹیرف سے پڑوسی ملک کی سٹاک مارکیٹ کریش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارتی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ منگل کی دوپہر 1:41 بجے سینسیکس 1038 پوائنٹس (1.25 فیصد) اور نفٹی 327 پوائنٹس (1.3 فیصد) گر گیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ کی طرف سے ایلومینیم پر ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹیرف 4 مارچ سے نافذ ہوگا اور تمام ممالک بشمول کینیڈا اور برازیل پر لاگو ہوگا۔ یہ گزشتہ سال امریکہ کو سب سے زیادہ سٹیل اور ایلومینیم فراہم کرنے والے ممالک تھے۔
اگرچہ بھارت امریکہ کو کم مقدار میں سٹیل فراہم کرتا ہے لیکن بھارت دنیا میں ایلومینیم پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اور امریکہ اس کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے نئے ٹیرف کے نتیجے میں بھارت کی ایلومینیم برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال بھارت نے تقریباً ایک لاکھ ٹن سٹیل امریکہ کو برآمد کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں